کاروار 8/اگست (ایس او نیوز) کدرا ڈیم کے ایکزیکٹیو انجینئر نے اطلاع دی ہے کہ مسلسل بارش برسنے کی وجہ سے کالی ندی کے منصوبہ 2 کدرا ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اس لئے پیشگی احتیاط کے طور پر کدرا ڈیم کے نشیبی علاقے اور ندی کے کنارے بسنے والے عوام کو چوکنا کیا جاتا ہے کہ کسی بھی وقت ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کی نوبت آسکتی ہے۔متعلقہ افسر نے گزارش کی ہے کہ عوام اپنے جان ومال اور جانوروں وغیرہ کی حفاظت کے لئے پیشگی اقدامات کریں او ر محفوظ ٹھکانوں کی طرف منتقل ہوجائیں۔